اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے،ڈاکٹر عبدالغفور راشد
لاہور (سٹی رپورٹر)پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ اسلام تمام مذاہب عالم کا احترام کرتا ہے۔ انبیا علیہم السلام کی توہین ناقابل برداشت ہے، اگر مغرب نے گستاخانہ رویہ ترک نہ کیا ، تو دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکے گا۔ مسلم ممالک غیر ت ایمانی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ہالینڈ پارلیمنٹ کی اپوزیشن جماعت فریڈم پارٹی کے رہنما گیرٹ ورلڈ کی طرف سے گستاخانہ اعلان کا نوٹس لیں اور سفارتی تعلقات منقطع کردیں۔ ہالینڈ پہلے بھی آزادی اظہار رائے کے نام پر اسلام دشمنی اور مسلمانوں سے نفرت کا اظہار کرچکا ہے ۔ پیغمبر اکرم کی شان میں گستاخی ناقا بل معافی جرم ہے۔ اقوام عالم میں گستاخانہ خاکوں پر تشویش پائی جاتی ہے۔
عبدالغفور راشد