انتخابات میں خواتین اہم کردار ادا کریں گی،ڈاکٹر یاسمین راشد

انتخابات میں خواتین اہم کردار ادا کریں گی،ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما و امیدوار این اے 125ڈاکٹر یاسمین راشد کی پی پی 149سے امیدوار زبیرنیازی کے ہمراہ حلقے میں ڈورٹو ڈور کمپین جاری ، جلسوں سے خطاب کیا ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے یوسی 57میں خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 25جولائی کے الیکشن میں خواتین اہم کردارادا کریں گی ، پوری قوم کی طر ح ماؤں او ر بہنوں کو بھی اپنا حصہ ڈالنا ہو گا ، ہمیں اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے باہر نکلنا ہو گا ،عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو چوروں اور لٹیروں سے نجات ڈلانے میں عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں ۔ نواز شر یف اور ان کے حواری اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں ۔ کرپٹ ارو بددیانت ٹولے کا سرغنہ نواز شریف ہے ۔ نواز شریف اور آصف زرداری قوم کا پیسہ لوٹ کر ملک سے باہر لے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت آئی تو قانون کی حکمرانی ہو گی ،پاکستان بدل چکا ہے عمران خان نے ڈھائی سال سے محنت کر کے نواز شریف کو یہاں پہنچایا ہے، تحریک انصاف عام لوگوں اور ان کے بنیادی مسائل کے لیے کام کرے گی اورنج لائن کا حال دیکھ لو ایک بارش نے سارا راز کھول کے رکھ دیا،مریم نے کہا تھا باہر تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں لیکن پھر مان بھی لی۔

یاسمین راشد

مزید : میٹروپولیٹن 1