مستونگ دھماکہ افسوسناک،بروقت انتخابات ناگزیر ہیں،منظور گیلانی

مستونگ دھماکہ افسوسناک،بروقت انتخابات ناگزیر ہیں،منظور گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین استقلال پارٹی وسیکرٹری جنرل پیپلز موومنٹ امیدوار این اے 128 سید منظور علی گیلانی نے کہا ہے کہ مستونگ میں المناک سانحے میں ایک سو سے زائد افراد کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ بنوں ، مستونگ اور پشاور میں بشیر بلور کے بیٹے ہارون بلور ، سراج رئیسانی کی شہادت نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے۔ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔الیکشن مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں عام انتخابات میں التوا کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے ۔
منظور گیلانی