اسلام کے عادلانہ نظام کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں،ذکر اللہ مجاہد

اسلام کے عادلانہ نظام کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں،ذکر اللہ مجاہد

لاہور ( پ ر) صدر متحدہ مجلس عمل و امیر جماعت اسلامی لاہور اور امیدوار پی پی 173 ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی دین اسلام کی سربلندی، خدمت خلق ،ملک سے ظالمانہ نظام کے خاتمے اور اسلام کے عادلانہ نظام کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ عوام الیکشن میں خدمت کی سیاست کرنے والی قیادت کا ساتھ دیں اور مفاد پرستی کی سیاست کرنے والے چوروں اور ڈاکوں کو مسترد کردیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے پی پی 168 میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام "تقسیم شادی گفٹس" تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں متحدہ مجلس عمل کی این اے 134سے نامزد امیدوار انیلہ محمود چوہدری، پی پی 168 سے نامزد امیدوار زرافشاں فرحین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر خو اتین کی بڑی نے شرکت کی ۔ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ملک میں کرپٹ اور غیر منصفانہ نظام کے سبب غربیوں کے بچیاں جہیز جیسی لعنت کی وجہ سے گھروں میں بیٹھی بوڑھی ہو رہی ہیں۔ لوٹ کھسوٹ کے نظام اور ٹیکسوں کی بھر مار سے غربیوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ، غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری سے غریبوں کیلئے دووقت کی روٹی اپنے بچوں کے لیے کمانا مشکل ترین کام بن گیاہے۔ موجودہ صورتحال میں ملک میں انصاف کی بلا تفریق فراہمی اور نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے اب قوم کے پاس ایم ایم اے کے سوا کوئی آپشن نہیں ۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی بنا اقتدار کے خدمت خلق کا ریکارڈ رکھتی ہے ۔ ملک میں دہشتگردی اور بدامنی نے پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔

ذکر اللہ مجاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1