اقتدار پرستوں سے نجات کیلئے شخصیت پرستی چھوڑنی ہو گی،ناصر اقبال

اقتدار پرستوں سے نجات کیلئے شخصیت پرستی چھوڑنی ہو گی،ناصر اقبال

لاہور(جنرل رپورٹر)ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان،چیف آرگنائزر میاں محمدسعید کھوکھرایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرلرضا ایڈو و کیٹ ،سینئر نائب صدورتنویرخان، محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ ، ندیم اشرف ،سلمان پرویز،مرکزی نائب صدور اخترعلی بدر،ناصرچوہان ، ممتازاعوان ، محمد شاہد محمود ، صدر بلوچستان کامران خان بازئی ،صدر پنجاب محمدیونس ملک ، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرکراچی یونس میمن،صدرٹیکسلا سردارمنیراختر ،صدر چنیوٹ رانا شہزاد ٹیپو ،صدرفیصل آبادندیم مصطفی اور صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ شہری اپنے بچوں کی زندگی بچانے کیلئے پانی جبکہ سیاستدان اپنے اقتدار کیلئے ان سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ لاہوراورکراچی سمیت بڑے شہروں میں پینے کا صاف پانی حاصل کرنے کیلئے شہریوں کو شدیددشواری کاسامنا کرناپڑرہا ہے ۔آبادی کے تناسب سے مختلف آبادیوں میں نصب فلٹریشن پلانٹ نہ ہونے کے برابر ہیں۔اقتدارپرست سیاستدانوں کیلئے ریاست اور جمہورسے نام نہاد جمہوریت زیادہ اہمیت اختیارکرگئی ہے ۔ اقتدار پرست سیاسی قیادت سے نجات کیلئے عوام کو شخصیت پرستی چھوڑنا ہوگی۔ ملک وقوم کودرپیش مختلف اندرونی وبیرونی خطرات اوربحرانوں کے باوجودسیاسی قیادت کی ترجیحات دیکھتے ہوئے دل خون کے آنسوروتا ہے۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ ناصراقبال خا ن، میاں محمدسعید کھوکھرا یڈووکیٹ اور محمد رضا ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ پاکستان میں انسان اوران کے بنیادی حقوق بہت پیچھے رہ گئے ہیں کیونکہ سیاستدان اقتدار کے پیچھے دوڑتے دوڑتے بہت دورنکل گئے ہیں ۔کوئی سیاستدان عوامی ایشوز پربات کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔

ناصر اقبال

مزید : میٹروپولیٹن 1