فیفا ورلڈ کپ 2018، فائنل کے تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے

فیفا ورلڈ کپ 2018، فائنل کے تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے

ماسکو(نیٹ نیوز)فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں،ماسکو شہر میں بنائے گئے فیفا ٹکٹ سیلنگ سینٹر پر اب مکمل سناٹا ہے۔ بلیک میں ٹکٹ بیچنے والے سیمی فائنل سے پہلے تک تو اپنے ٹکٹ بلیک کرکے اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہے لیکن اس کے بعد فیفا کی کارروائی کی بدولت وہ بھی محتاط ہوگئے اور چھپ چھپا کے جیسے تیسے اپنے ٹکٹ فروخت کئے۔فرانس اور کروشیاکے درمیان ورلڈ کپ فٹ بال کا فائنل اتوار کو ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ فائنل دیکھنے کیلئے کروشیا اور اسپین کے تماشائیوں کی بڑی تعداد ماسکو پہنچ چکی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی