ورلڈ کپ میں جدید ٹیکنالوجی نے میچوں کو شفاف بنایا : فیفا

ورلڈ کپ میں جدید ٹیکنالوجی نے میچوں کو شفاف بنایا : فیفا

ماسکو (نیٹ نیوز) فیفا کے صدر گیانی انفنٹینو نے کہا ہے کہ فٹبال ورلڈ کپ دو ہزار اٹھارہ کے بعد شائقین روس سے پیار کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اب تک کا سب سے بہترین ورلڈ کپ ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے میٹنگ کے بعدان کا کہنا تھا کہ وہ میزبان حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ کو تاریخی بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ 62 میچوں سے صرف ایک مقابلے کا نتیجہ 0۔0 رہا جس سے اندازہ ہوا کہ ورلڈ کپ کتنا دلچسپ اور ولولہ انگیز ہے۔ انہوں نے وی اے آر سسٹم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ فٹبال کے کھیل کو تبدیل نہیں کر رہا بلکہ اس کے استعمال سے ٹورنامنٹ شفاف اور غیر متنازع بنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وی اے آر کی وجہ سے درست فیصلوں کی اوسط 95سے 99اعشاریہ 32 فیصد رہی جو فیفا کیلئے بڑی کامیابی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی