ایشین گیمز،قومی آرچری ٹیم کا تربیتی کیمپ آج شروع ہوگا

ایشین گیمز،قومی آرچری ٹیم کا تربیتی کیمپ آج شروع ہوگا

پشاور (آئی این پی ) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی آرچری ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سے پشاور میں شروع ہوگا۔پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ قومی ٹیم 6 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں تین مرد اور تین خواتین کھلاڑی شامل ہیں، مرد کھلاڑیوں میں پاکستان آرمی کے محمد طیب، ادریس مجید اور محمد ندیم جبکہ خواتین کھلاڑیوں پاکستان واپڈا کی اقصی نواز، پاکستان آرمی کی امہ زہرہ اور نبیلہ کوثر شامل ہیں

مزید : کھیل اور کھلاڑی