پاکستان میں سپورٹس کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، جیانشن ما

پاکستان میں سپورٹس کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، جیانشن ما

کراچی(آئی این پی ) پاکستان کے دورے پر آئے چین کے وفد کے سربراہ مسٹر جیانشن ما نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسپورٹس کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، جبکہ سائٹا پاکستان کے سی ای او پیرزادہ اجمل فاروقی نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں پہلی پوزیشن حاصل کر نے میں کامیاب ہوجائے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے وفد کے سربراہ مسٹر جیانشن ما نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اسپورٹس کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، کھلاڑیوں کو اگر سہولتیں فراہم کی جائیں تو وہ اپنے ملک کیلیے بہترین خدمات پیش کرسکتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی