فٹبال ورلڈ کپ ، بیلجیم نے انگلینڈ کو ہرا کر کانسی کا یمغہ جیت لیا

فٹبال ورلڈ کپ ، بیلجیم نے انگلینڈ کو ہرا کر کانسی کا یمغہ جیت لیا

ماسکو(نیٹ نیوز)ورلڈکپ فٹ بال میں تیسری پوزیشن کے میچ میں بیلجیم نے انگلینڈ کو2-0 سے شکست دے کرکانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔سینٹ پیٹرز برگ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیم کی ٹیم کھیل میں چھائی رہی اور انگلینڈ کو باآسانی شکست دے دی۔بیلجیم کے کھلاڑی تھامس میونئر نے چوتھے منٹ میں ہی گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جو پہلے ہاف تک کسی تبدیلی کے برقرار رہی۔دوسرے ہاف میں انگلینڈ کی ٹیم نے گول کرنے کی متعدد کوششیں کی تاہم وہ ناکام رہی جبکہ بیلجیم کے کھلاڑیوں نے بھی دوسرے ہاف کے آغاز میں گول کرنے کے متعدد مواقع ضائع کردیے۔بیلجیم کے سٹار کھلاڑی ایڈن ہیزارڈ نے اپنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے 82 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کی برتری دوگنا کر دی اور پوزیشن مستحکم کردی۔ہیزارڈ کی جانب سے کیا گیا میچ کا دوسرا گول کھیل کے اختتام تک برقرار رہا یوں بیلجیم نے انگلینڈ کو ورلڈکپ کی تیسری پوزیشن سے بھی باہر کردیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی