اجے دیوگن پہلی بار سیاست اور کھیل کے گرو کا کردار نبھائیں گے

اجے دیوگن پہلی بار سیاست اور کھیل کے گرو کا کردار نبھائیں گے
اجے دیوگن پہلی بار سیاست اور کھیل کے گرو کا کردار نبھائیں گے

  

ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن اگرچہ زیادہ تر ایکشن فلموں کی وجہ سے ہی شہرت رکھتے ہیں، تاہم گزشتہ چند سال سے وہ کامیڈی فلموں میں بھی خود کو منوا چکے ہیں۔تاہم اجے دیوگن سیاست پر مبنی فلموں میں بھی کردار ادا کرکے اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں۔لیکن اب پہلی بار جلد ہی وہ ہندوستان کے چوتھی صدی قبل مسیح کے سیاستدان، استاد اور فلاسافر چانکیا کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔انہوں نے بتایا کہ فلم کی ہدایات نیرج پانڈے دیں گے، جنہوں نے فلم ’’اے ویڈنسٹڈے‘’ 2013 میں ریلیز ہونے والی ’’اسپیشل 26‘‘اور 2015 میں ریلیز ہونے والی ’’بے بی‘‘کی ہدایات دی ہیں۔

مزید : کلچر