سرینا ولیمز کو شکست ، جرمن انجلیق کربر پہلی بار وملبڈن چیمپئن بن گئیں

سرینا ولیمز کو شکست ، جرمن انجلیق کربر پہلی بار وملبڈن چیمپئن بن گئیں

لندن (نیٹ نیوز) جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر امریکی سرینا ولیمز کو ہراپہلی بارومبلڈن چیمپئین بن گئیں۔ویمنز سنگلز فائنل میں ٹائٹل فیورٹ سرینا ولیمز کو شکست دے کر کیریئر کا تیسرا گرینڈ سلام اپنے نام کیا، اینجلیق کربر نے 23 مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن سرینا ولیمز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مینز سنگلز سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ نے رافیل نڈال کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔ مقابلہ 5 گھنٹے 16 منٹ جاری رہاہے۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سربیا کے جوکووچ اور سپین کے نڈال کے درمیان جمعے کو میچ مکمل نہیں ہوسکا تھا اورجس وقت کھیل روکا گیا اس وقت جوکووچ کو ایک کے مقابلے میں 2 سیٹ سے برتری حاصل تھی۔ یہ میچ ہفتے کو مکمل ہوا جس میں کھلاڑیوں کے درمیان بقیہ دونوں سیٹ میں زبردست مقابلہ ہوا، چوتھا سیٹ نڈال کے نام رہا جبکہ پانچویں سیٹ کا فیصلہ جوکووچ کے حق میں ہوا۔فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ جنوبی افریقی کیون اینڈرسن سے آج ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی