نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں حفیظ کواے سے بی کیٹگری میں شامل کرنیکا امکان

نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں حفیظ کواے سے بی کیٹگری میں شامل کرنیکا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فہرست میں اوپنر احمد شہزاد، مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل ، وکٹ کیپر کامران اکمل اور ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم کے نام شامل نہیں ہیں۔ احمد شہزاد کومعطلی کا سامنا ہے۔عمر اکمل نے میچ فکسنگ کے انکشافات کئے تھے جس پر انہیں بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب25کے31 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی تجویز ہے۔ سرفراز احمد کے ساتھ دوسرے وکٹ کیپر محمد رضوان ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ مسلسل خراب کارکردگی کی وجہ سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی گڈ بک میں نہیں رہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں محمد حفیظ کو اے سے بی کٹیگری میں کردیا جائے گا۔ عمر امین بھی جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔ مکی آرتھر، انضمام الحق، ہارون رشید اور مدثر نذر پر مشتمل کمیٹی نے چند ہفتے پہلے جس 25 کھلاڑی کی فہرست کو حتمی شکل دی تھی،اب اس میں عثمان شنواری، شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی ، سعد علی، میر حمزہ کو شامل کیا جارہا ہے۔

Ba

مزید : کھیل اور کھلاڑی