ایشین کپ کیڈٹ جوڈو: قیصر خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

ایشین کپ کیڈٹ جوڈو: قیصر خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

ہانگ کانگ (نیٹ نیوز) پاکستانی جوڈوکاز قیصر خان نے ایشین کپ کیڈٹ جوڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا، اس کے ساتھ ہی ان کے رواں برس شیڈول یوتھ اولمپکس گیمز تک رسائی کے امکانات بھی بڑھ گئے، انہوں نے ایرانی جوڈوکا شجاع البختیاری کو شکست دے کر تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستانی جوڈوکا قیصر خان نے مائنس 90 کلوگرام کیٹگری میں ایرانی جوڈوکا شجاع کو زیر کر کے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔ قیصر کل مکاؤ روانہ ہوں گے جہاں وہ چار روز ہ تربیت کے بعد ایشین کپ کیڈٹ چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے، چیمپئن شپ 19 سے 22 جولائی تک شیڈول ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی