ہمیں اپنے بچوں کو بہترین تہذیب سیکھانی چاہئے: ریما

ہمیں اپنے بچوں کو بہترین تہذیب سیکھانی چاہئے: ریما
ہمیں اپنے بچوں کو بہترین تہذیب سیکھانی چاہئے: ریما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) فلمسٹار ریما نے کہا ہے کہ میں اب صرف اداکارہ نہیں بلکہ ایک بیوی اور ایک ماں بھی ہوں اور اس اعتبار سے مجھ پر دوہری ذمہ داریاں ہیں، ایک طرف شوہر کا خیال رکھنا پڑتا ہے تو دوسری طرف بیٹے کی اچھی پرورش کیلئے کوشاں ہوں اور ہمیں اپنے بچوں کو معاشرے میں باعزت مقام حاصل کرنے کیلئے بہترین تہذیب بھی سیکھانی چاہیے ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جب میری شادی ہوئی تو میری خواہش تھی کہ خدا کی ذات مجھے بیٹے کی نعمت نوازے اور خدا کا شکر ہے کہ مجھے رب کی ذات نے بیٹا ہی عطا کیا اور میں اسکی اس انداز میں پرورش کرنا چاہتی ہوں کہ وہ بڑا ہو کر ایک اچھا انسان بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شوق ہے کہ میں اپنے بچے کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کے ساتھ بہترین تہذیب سے بھی آگاہ رکھوں تاکہ وہ معاشرے میں باعزت مقام حاصل کرسکے ۔ یاد رہے کہ اداکارہ ریما نے پاکستان فلم انڈسٹری کوبے شمار کامیاب فلمیں دی ہیں۔ریما اور شان کی جوڑی پاکستان فلم انڈسٹری کی بہت ہی مشہور جوڑی ثابت ہوئی۔اداکارہ اپنے عروج پر انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

مزید :

کلچر -