بنگلہ دیش اور آئرلینڈ نے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

بنگلہ دیش اور آئرلینڈ نے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

اترچ(نیٹ نیوز)آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر میں بنگلہ دیش نے آئرلینڈ کو 25رنز سے ہرا کرٹی20 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ شکست خوردہ آئرلینڈ کی ٹیم نے بھی ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کر لیا۔ تفصیل کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں9وکٹوں پر122رنز بنائے۔عائشہ رحمان نے 46رنز کی اننگز کھیلی انکے۔ آئرش باؤلرریلی نے 4،میٹ کالف نے 2کھلاڑی آؤٹ کیے۔جواب میں آئرش ٹیم 97رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ لیوس26اور جے رچرڈسن 23رنز بنا کر نمایاں رہیں۔پانا گھوش نے 16رنز کے عوض 5جبکہ ناہیدہ اور رومانہ نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔پانامیچ اور کلارے سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی