گلوکارہ شمع ہاشمی نے اپنے نئے میوزک البم پر کام شروع کردیا

گلوکارہ شمع ہاشمی نے اپنے نئے میوزک البم پر کام شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)میرا لکھا اچ سوہنا ہک ڈھولا،، سونگ سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ شمع ہاشمی نے نئے میوزک البم پر کام شروع کر دیا،گلوکارہ شمع ہاشمی نے کہا کہ گلوکاری کا شوق بچپن ہی سے تھا 2010میں مکمل طور پر گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا اور میری محنت اور لگن کی بدولت اللہ پاک نے مجھے بے پناہ کامیابیوں سے نوازا،انہوں نے مزید گفتگو میں کہا کہ آج کل نیو البم پر کام کر رہی ہوں جس کی ریکارڈنگ بہت جلد لاہور کے کسی اچھے سٹوڈیوز میں کروں گی ،ایک سوال کے جواب میں شمع ہاشمی نے کہا کہ کامیابی ہر اس شخص کو ملتی ہے جو محنت اور لگن سے کام کرے اور کسی دوسرے کی کامیابی پر خوشی محسوس کرے یہ نہیں کہ کسی دوسرے کی کامیابی پر حسد کرے کیونکہ حسد کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے ۔

مزید :

کلچر -