آمنہ بابر کو ہراساں کرنے والے لڑکوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر

آمنہ بابر کو ہراساں کرنے والے لڑکوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر

لاہور (فلم رپورٹر)ماڈل آمنہ بابر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تین لڑکوں کی تصاویر شیئر کی، جو لاہور میں ان کے گھر کے باہر انہیں ہراساں کررہے تھے۔اپنی پوسٹ میںآمنہ نے بتایا کہ یہ لڑکے ان کا پیچھا کرنے کے ساتھ نازیبا اشارے کررہے تھے، جبکہ اس دوران آمنہ کی والدہ بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔آمنہ نے مزید بتایا کہ یہ لوگ دن کی روشنی میں انہیں ہراساں کرتے رہے تاہم وہاں موجود کسی بھی شخص نے ان لڑکوں کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔بعدازاں آمنہ کی والدہ نے انہیں دھمکی دی جس کے بعد یہ لڑکے فوری وہاں سے چلے گئے۔

آمنہ نے اپنی پوسٹ پر سوال کیا کہ مردوں کو خواتین اور لڑکیوں کو ڈرانے کی کیا ضرورت ہے؟ یہ سب کب ختم ہوگا؟ لوگ صرف کھڑے دیکھ کیوں رہے ہوتے ہیں، ایسی چیزیں قابل قبول کس طرح ہوسکتی ہیں۔

مزید : کلچر