محمد وسیم کی ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل فائٹ آج ہوگی

محمد وسیم کی ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل فائٹ آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوالالمپور (نیٹ نیوز) انٹرنیشنل باکسر محمد وسیم کی ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کے لئے فائٹ آج ہوگی، مقابلے میں انکے مدمقابل جنوبی افریقا کے باکسر موروتی متھالین ہوں گے۔ ورلڈ ٹائٹل کیلئے فائٹ 12 راونڈز پر مشتمل ہوگی۔ورلڈ ٹائٹل فائٹ سے قبل دونوں باکسروں کا آفیشیل ویٹ کیا گیا، دونوں باکسرز نے ویٹ کے موقع پر ایک دوسرے کے مدمقابل پوز بنائے اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔


واضح رہے کہ محمد وسیم کا تعلق کوئٹہ سے ہے، وہ اب تک 8 انٹرنیشنل فائٹ میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔
دوسری طرف جنوبی افریقن باکسر کا انٹرنیشنل ریکارڈ بھی شاندار رہا ہے۔

Back to Co