شادی اور فیمنزم کا آپس میں کوئی تعلق نہیں:پریانکا چوپڑا

شادی اور فیمنزم کا آپس میں کوئی تعلق نہیں:پریانکا چوپڑا

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جو ان دنوں امریکی گلوکار نک جونس سے تعلقات کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔انہوں نے امریکی گلوکار سے تعلقات اور جلد ہی ان سے منگنی کی خبروں کی باتیں سامنے آنے کے بعد پہلی بار اپنی شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔اگرچہ 35 سالہ پریانکا چوپڑا اس سے قبل بھی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کر چکی ہیں کہ وہ جلد سے جلد شادی کرکے ڈھیر سارے بچے پیدا کرنا چاہتی ہیں۔اداکارہ نے ماضی میں محبت اور فیمنزم کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی ہے اور انہوں نے کبھی بھی محبت کو شادی اور شادی کو فیمنزم سے جوڑنے کی بات نہیں کی۔

اب انہوں نے ایک بار پھر محبت، شادی اور فیمنزم کے حوالے سے اپنے خیالات اور خواہشات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔

مزید : کلچر