کون جیتے کا ورلڈ کپ: روسی ریچھ اورفرانسیسی طوطے کافیصلہ آگیا

کون جیتے کا ورلڈ کپ: روسی ریچھ اورفرانسیسی طوطے کافیصلہ آگیا

ماسکو،پیرس (نیٹ نیوز)فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا چیمپیئن فرانس بنے گا یا کروشیا؟ پیرس کے طوطے اورروس کے ریچھ نے اپنے فیصلے سنا دئیے۔ فرانس کے نیوٹن نامی طوطے نے ورلڈ کپ میں فرانس کی جیت کی پیش گوئی کردی ہے، جس کے بعد شہر کی بیکریوں پر بھی رونق بڑھ گئی ہے۔طوطے نے چھوٹے سے فٹبال سٹیڈیم میں بنے دونوں ممالک کی گول پوسٹ میں سے فرانس کے گول پوسٹ میں گیند پھینک کراسکی جیت کی پیش گوئی کی ۔ دوسری جانب روس کے شہرکرسنویارسک کے چڑیاگھر کے ریچھ نے کروشیاکے کے چیمپئین بننے کی پیش گوئی کردی۔بویان نامی سائیبرین ریچھ کے سامنے تربوزکو آدھا کرکے ان پر فرانس اور کروشیاکے جھنڈے لگاکرپیش کیاگیا،ریچھ نے کروشیاکے جھنڈے والاتربوزکھاکراس کے جیتنے کی نوید سنادی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی