سانحہ مستونگ پرکرکٹ وشوبز سٹارز کا اظہارافسوس
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گزشتہ روز خودکش حملے میں 128 قیمتی جانوں کے ضیاع پرشوبز اور کرکٹ اسٹارز نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت محمد حفیظ، فرحان سعید، فخر عالم اور دیگر اسٹارز نے ٹوئٹر پر غم و غصہ کا اظہار کیا۔ شاہد آفریدی نے لکھا، ’بلوچستان میں ایک اور نہایت بزدلانہ حملہ، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے‘۔ میری دعائیں متاثرہ خاندانوں اور شہیدوں کے لیے ہیں ،محمد حفیظ نے لکھا کہ وہ مستونگ واقعے کے شہداء کے لیے دعاگو ہیں۔گلوکار فخر عالم نے اپنے پیغام میں شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ ’بلوچستان میں خون کی ہولی کا سن کر انتہائی دکھ پہنچا ہے۔