گال ٹیسٹ: سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو278رنز سے ہرادیا
گال (نیٹ نیوز)سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو278رنز سے ہرادیا۔افریقہ کی ٹیم 352رنز کے تعاقب میں دوسری اننگز میں 73رنز پر ڈھیر ہو گئی، سری لنکا کے کارونارتنے کو میچ میں 218رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز چار وکٹوں کے نقصان پر 111رنز شروع کی تو سری لنکا کی پوری ٹیم 190 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں کارونارتنے 60، میتھوز35 اور لکمل 33رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ مہاراج نے 4،ربادہ نے 3،ڈیل سٹین اور تبریز شمسی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں جنوبی افریقہ 352رنز صرف 73پرپویلین لوٹ گئی۔ 8بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔فیلنڈر22 اور مرکرم 19رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، سری لنکا کی جانب سے دلرون پریرا نے6جبکہ ہراتھ نے 3 اور سندگان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، کارونارتنے کو میچ میں 218رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔