پاکستان میں فلم بنانیوالے سکرپٹ پر کام نہیں کرتے :انور مقصود

پاکستان میں فلم بنانیوالے سکرپٹ پر کام نہیں کرتے :انور مقصود
پاکستان میں فلم بنانیوالے سکرپٹ پر کام نہیں کرتے :انور مقصود

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ڈرامہ رائٹر انور مقصود نے کہا کہ جیوری میں شامل ہونا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔ فلم فیسٹیول میں آنیوالی فلموں میں سکرپٹ کا پرابلم ہوتا ہے۔افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں فلمیں بنانے والے سکرپٹ پر کام نہیں کرتے۔اچھا ،جاندار اور دلچسپ سکرپٹ ہو ،پروڈیوسر اور ہدایتکار برا بھی ہو تو فلم چل جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نمائندہ دنیا سے کیا۔ انہوں نے کہا نئے لڑکے اور لڑکیاں پہلی بار کام کر کے اپنے آپ کو منوارہے ہیں ان کی مزید حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔بین الاقوامی فلموں سے فیسٹیول کے ذریعے دنیا بھر میں ہمارا سافٹ امیج اجاگر ہوسکتا ہے اوراس سے ملکی فلم انڈسٹری سے وابستہ نئے لڑکے اور لڑکیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا جدید سینما گھر وں کے بعد جدید فلمسازی کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے اس کو فروغ دینے کیلئے نجی ادارے سرگرم ہیں جبکہ سرکاری اداروں کو بھی اس جانب آنا ہوگا۔

مزید : کلچر