انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16بوائز چمپئن شپ 17جولائی سے شروع ہوگی

انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16بوائز چمپئن شپ 17جولائی سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب ، سپورٹس ایسوسی ایشنز سے مل کر لاہور ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16بوائز چمپئن شپ 17جولائی کو شروع ہوگی۔ایونٹ بیڈ منٹن، فٹ بال، ہاکی، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، والی بال اور ریسلنگ کے مقابلے ہوں گے، ان مقابلوں میں لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے اضلاع کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
چمپئن شپ میں 17سے 20جولائی تک فٹ بال کے مقابلے پنجاب سٹیدیم ، ہاکی کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور والی بال کے جمنیزیم ہال میں منعقد ہونگے جبکہ 18اور19جولائی کو بیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس ،ریسلنگ اور تائیکوانڈوکے مقابلے جمنیزیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے۔