کیریبین پریمئر لیگ 8 اگست سے شروع ہوگی

کیریبین پریمئر لیگ 8 اگست سے شروع ہوگی

جمیکا(آئی این پی ) کیریبین پریمیر لیگ 2018 8 اگست سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگی۔ ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر رواں سال شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس کی قیادت کریں گے ۔انہیں کیرن پولارڈ کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، ہولڈر گزشتہ سال دورہ انگلینڈ کی وجہ سے سی پی ایل میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ 26

سالہ ہولڈر کو 56 ون ڈے اور 21 ٹیسٹ میچز میں کالی آندھی کی قیادت کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی