کاجول کی فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

کاجول کی فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ کا نیا پوسٹر جاری
کاجول کی فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (آئی این پی) بالی وڈ اداکارہ کاجول کی فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول نے شوہر اجے دیوگن کی نئی پروڈکشن فلم’’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ کا نیا پوسٹر ٹویٹر پر شیئر کیا ہے جس میں کاجول نے ہاتھ میں کٹھ پتلیوں کو کنٹرول کرنے والی رسیاں پکڑ رکھی اور ان سے وہ اپنے بیٹی( ریدھی سن) کو کنٹرول کر رہی ہیں، فلم کی کہانی ماں اور بیٹے کے گرد گھومتی ہے جس میں کاجول سنگل مدر اور گلوکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں جو اپنے بیٹے کی پرورش کے لئے اپنے تما خوابوں کو ختم کر دیتی ہیں اور ان کا بیٹا نہیں چاہتا کہ اس کی ماں کی زندگی اس کے گرد گھومے، ہدایتکار پرادیپ سرکار کی فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ رواں سال 14ستمبر کو ریلیزکی جائے گی۔

مزید : کلچر