فیشن انڈسٹری ہی میری پہلی محبت ہے:رچل خان

فیشن انڈسٹری ہی میری پہلی محبت ہے:رچل خان
فیشن انڈسٹری ہی میری پہلی محبت ہے:رچل خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل رچل خان نے کہا ہے کہ فلم اورٹی وی ڈراموں میں منفرد کردار اداکررہی ہوں لیکن ان دونوں میڈیم میں کام کرنے کی وجہ سے فیشن انڈسٹری سے کنارہ کشی نہیں کرسکتی۔رچل خان نے کہا کہ فیشن انڈسٹری میری پہلی محبت ہے اورآج جو مقام اورشہرت میرے پاس ہے وہ سب فیشن انڈسٹری کی بدولت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فیشن کی دنیا میں اپنا سفرشروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کامیابی اورشہرت نے میرے بہترین کام کی بدولت مجھے فلموں میں کام کرنے کا موقع دلوادیا۔

مزید : کلچر