ویمن کرکٹ، نیوزی لینڈ کی آخری میچ میں فتح ،سیریز انگلینڈ کے نام

ویمن کرکٹ، نیوزی لینڈ کی آخری میچ میں فتح ،سیریز انگلینڈ کے نام

لائسیسٹر(نیٹ نیوز) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز 2-1 سے انگلینڈ کے نام رہی، فاتح ٹیم نے 220 رنز کا ہدف 45ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، سوفی ڈیوائن 117 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ویمن آف دی میچ قرارپائیں۔ انگلینڈ ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 47.4 اوورز میں 219 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ایمی جونز 78 اور بیوماؤنٹ 53 رنز بنا کر نمایاں رہیں، کاسپیرک نے 5 وکٹیں لیں، جواب میں نیوزی لینڈنے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں پر حاصل کیا، سوفی ڈیوائن نے 117 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی