دعا ہے کہ رب تمام مسلمانوں کو اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائے:افتخار ٹھاکر

دعا ہے کہ رب تمام مسلمانوں کو اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائے:افتخار ٹھاکر

لاہور (فلم رپورٹر) معروف کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ خدا کے گھر کی زیارت خوش نصیب لوگوں کو حاصل ہوتی ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ متعدد بار اپنے رب کے گھر حاضری دیکر آیا ہوں۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ دنیا میں بے شمار لوگ ہیں مگر خدا کی ذات ان میں سے صرف اپنے ان بندوں کو اپنے گھر کی زیارت کرواتاہے جن کو وہ اس قابل سمجھتا ہے اور میں اس اعتبار سے خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ خدا جب کسی کو ہدایت دیتا ہے تو پھر انسان کو اسی ہدایت والے راستے پر چلنا چاہیے اور میری دعا ہے کہ خدا تمام مسلمانوں کو اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائے ۔

مزید : کلچر