مدھو بالا یا مینا کماری کا کردار کرنے کی خواہش ہے:جھانوی کپور

مدھو بالا یا مینا کماری کا کردار کرنے کی خواہش ہے:جھانوی کپور
مدھو بالا یا مینا کماری کا کردار کرنے کی خواہش ہے:جھانوی کپور

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ ضرور فلم میں اداکارہ مدھو بالا یا مینا کماری کا کردار ادا کرنا چاہیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جھانوی کپور نے فلم ’’دھڑک ‘‘ کی تشہیر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار اداکارہ مدھو بالا اور مینا کماری کی زندگی کو پڑھنا چاتی ہوں کیونکہ میرا خیال ہے کہ ان کی کہانیاں اپنے انمٹ نقوش مرتب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، میں ان کی بہت بڑی مداح ہوں اور ہمیشہ ان کے کام سے کچھ سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں لہذا اگر مجھے موقع ملا تو میں ضرور فلم میں اداکارہ مدھو بالا یا مینا کماری کا کردار ادا کرنا چاہوں گی اور مجھے خوشی ہو گی۔ فلم ’’دھڑک‘‘ رواں سال 20جولائی کو ریلیزکی جائے گی۔

مزید : کلچر