گجرات، متحدہ مجلس عمل کے ضلعی دفاتر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گئے

گجرات، متحدہ مجلس عمل کے ضلعی دفاتر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گئے

ُُگجرات(بیورورپورٹ)ایم ایم اے گجرات کے ضلعی دفتراورجماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹریٹ گزشتہ چند روزسے زبردست سیاسی سرگرمیوں اورجوڑ جوڑ کامرکزبناہواہے۔ ایم ایم اے کی جانب سے حلقہ این اے69،این اے70میں امیدوارقومی اسمبلی نہ کھڑاکرنے اورمضبوط ہزاروں نظریاتی ووٹ کے باعث ضلع کے تمام اہم سیاسی پارٹیوں کے امیدواراسلامک سنٹریاترا کرتے نظرآتے ہیں پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرامیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے70چوہدری قمرزمان کائرہ نے اسلامک سنٹرمیں ضلعی صدرایم ایم اے ڈاکٹرطارق سلیم سے ملاقات کی اس موقع پرصدرسیاسی کونسل جماعت اسلامی انصردھول ایڈووکیٹ ،چوہدری جاوید برنالی، حاجی اسلم جاوید مہرصدرشعبہ تعلقات عامہ جماعت اسلامی گجرات، احمدسلطان،ڈاکٹرخالد ثاقب ودیگراکابرین بھی موجودتھے ملاقات میں ضلع کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اورحلقہ این اے70میں باہمی تعاون زیرغورآیا ،یاد رہے کہ چند روزقبل مسلم لیگ ن کے امیدوارقومی اسمبلی چوہدری جعفراقبال اورن لیگ کے امیدوارقومی اسمبلی حلقہ 71چوہدری عابد رضا ودیگرنے بھی اسلامک سنٹرمیں ڈاکٹرطارق سلیم ودیگرضلعی اکابرین سے ملاقات کی تھی۔اسلامک سنٹرمیں قمر زمان کائرہ کے اعزازمیں استقبالیہ کااہتمام کیاگیا تھا۔

مزید : علاقائی