کمالیہ،جے یو آئی (س) کا ریاض فتیانہ کی حمایت کا اعلان

کمالیہ،جے یو آئی (س) کا ریاض فتیانہ کی حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کمالیہ(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان)جے یو آئی (س) تحصیل کمالیہ کا اجلاس زیر صدارت امیر جے یو آئی حاجی احسان احمد احسان جامعہ کریمہ محلہ محب علی شاہ منعقد ہوا اجلاس میں علاقائی سیاسی صورت حال سمیت دیگر امورب کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جے یو اآئی(س) کے صوبائی ترجمان پیر محمد یوسف بخاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام سیاسی صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے کمالیہ کے عوام کے مفادات کو بھی سامنے رکھ کر جے یو آئی (س) کمالیہ نے پی ٹی آئی کے نامزد امید وار قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے جماعتی کارکن پی ٹی آئی کے امید واران کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت کریں ختمم نبوت کے گستاخوں کا راستہ ووٹ کے زریعے ہی روکا جا سکتا ہے ہمیں ریاض فتیانہ اور آشفہ ریاض نے یین دہانی کروائی ہے کہ ہم پارلیمنٹ پہنچ کر عقیدہ ختم نبوت اور شعائر اسلام کا تحفظ کریں گے خدا نہ کرے ہم عقیدہ ختم نبوت اور اسلام کا نہ کر سکے تو ہم میاں بیوی دونوں پارلیمنٹ سے مستعفی ہو کر گھر واپس آ جائیں گے ایمان پر کوئی سودے بازی نہ ہو گی اجلاس سے جنرل سیکٹری جے یو آئی محمدساجد جٹ نے بھی خطاب کیا۔

B

مزید :

علاقائی -