چنیوٹ، تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرادی

چنیوٹ، تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرادی

چنیوٹ(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کے امیدوار مولانا الیاس چنیوٹی کی قریبی وکٹ گرادی ،مولانا الیاس چنیوٹی کے قریبی ساتھی مولوی انور فاروقی نے اپنے اتفاق گروپ جس میں حافظ محمد بلال ،چوہدری محمد نواز سلارہ،چوہدری عمردراز سلارہ،ملک محمد خالد ،مہر ظفرسیال ،ڈاکٹر محمد قاسم اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر تے ہوئے تحریک انصاف کے امیدواروں قاضی علی حسن پمی ، سید ذوالفقار علی شاہ جو کہ پاکستان کے تحریک انصاف کے امیدواروں کی مکمل بھرپور حمایت کا اعلان کردیا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقدہوئی جس میں شہر سے معزز شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہاکہ ملک میں مثبت تبدیلی اب عمران خان کی سربراہی میں ممکن ہے نئے پاکستان کی تکمیل کے لئے ملک کے ایک ایک فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تقریب میں ضلعی صدر پی ٹی آئی میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ ،سید کاشف زیدی ، ملک مہتاب سمیت دیگر ضلعی رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔

مزید : علاقائی