ننکانہ،عوامی دوست گروپ کے قاری عتیق الرحمن اظہر الیکشن سے دستبردار

ننکانہ،عوامی دوست گروپ کے قاری عتیق الرحمن اظہر الیکشن سے دستبردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )ننکانہ صاحب کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی133سے عوامی دوست گروپ کے قاری عتیق الرحمن اظہر نے الیکشن سے دستبردار ہوکر حلقہ پی پی 133سے آزاد ا میدوار ملک ذوالقرنین ڈوگر کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر ایک کارنرمیٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے قاری عتیق الرحمن اظہر نے کہا کہ میں الیکشن میں ملک ذوالقرنین ڈوگر کے حق میں دستبردار ہوکر ان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا ہوں اور الیکشن میں ملک ذوالقرنین ڈوگر کی کامیابی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا ۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 133سے آزاد امیدوار ملک ذوالقرنین ڈوگر نے کہا کہ میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے الیکشن میں کامیابی کے بعد حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے علاوہ حلقہ کے عوام کی خدمت جاری رکھوں گا اور حلقہ کے تمام دیرینہ مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کروں گا دریں اثناء ننکانہ صاحب کی بٹ برادری نے بھی اپنے مشترکہ اجلاس میں ملک ذوالقرنین ڈوگر کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کیا جبکہ سابق ناظم سپرد علی نول نے اپنے ڈیرہ پر نول برادری کے سربراہان کا اجلاس بلایا اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ الیکشن میں نول برادری ملک ذوالقرنین ڈوگر کی مکمل حمایت کرے گی۔

مزید :

علاقائی -