ساہیوال، مقامی لیگی گرفتارقائدین وکارکنان کی عدالت میں پیشی

ساہیوال، مقامی لیگی گرفتارقائدین وکارکنان کی عدالت میں پیشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ساہیوال ( بیور ورپورٹ) مقامی لیگی گرفتارقائدین وکارکنان کو عدالت میں پیش کردیا گیا ‘عدالت نے گرفتار کارکنوں کی ضمانتیں اور 4سابق ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کی بھی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن ساہیوال کے مقامی قائدین وسابق ممبران اسمبلی پیر سید عمران احمدشاہ ‘ملک ندیم کامران ‘ محمدارشد ملک ‘ چوہدری طفیل جٹ اور ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ نذرفرید ایڈووکیٹ کی قیادت میں درجنوں کارکنان نے لاہورجانے کیلئے پیدل روانہ ہوئے تو پولیس کے روکنے پر وہ مشتعل ہوئے اورکار سرکاری میں مزاحمت کی اور دھمکیاں دیں جس پر پولیس تھانہ غلہ منڈی نے سابق ایم پی اے محمد ارشد ملک ‘سابق ایم این ایز محمد طفیل جٹ ‘ پیر سید عمران احمدشاہ ‘سابق صوبائی وزیرملک ندیم کامران ‘ ضلعی سیکرٹری مسلم لیگ ن راؤ نذ ر فرید و دیگر کارکنان شیخ رشید احمد ثاقب ‘ ملک عمر دراز ‘ ملک غلام فرید ‘ملک بنیا مین ‘خرم اﷲ یار‘ سردار شوکت حیات ‘محمد رمضان ‘شوکت علی ‘ارسلان احمد ‘محمد شہزاد ‘ اکبر علی ‘مرزا شاہ ندیم ‘حافظ طارق جاوید ‘ قدرت اﷲ ‘سفیان خالد ‘ رانا عبدالمنان ‘ رانا محمد ریحان ‘محمد امین ‘ ثاقب حسین‘ محمد نواز ‘ شراکت حمید ‘محمد ظہیرا نجم ‘ حافظ نصر اﷲ ‘محمد ارشاد بھٹی ‘جاوید اقبال ‘عبدالرشید ‘اعجاز احمد ججی ‘ محمد امین ‘مرتضیٰ ‘زین علی ‘محمد بابر ‘گلشیر احمد ‘مستری حیدر علی‘ محمد آصف ‘مقصود آرائیں اور ناظر حسین سمیت 15/20نامعلوم افراد کے خلاف 16ایم پی او ‘ 147/148/149/ ‘دھمکیاں دینے اور کار سرکار میں مزاحمت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے 36افراد کو گرفتارکرلیا۔پولیس تھانہ غلہ منڈی نے گرفتار 36کارکنان کو علاقہ مجسٹریٹ وسول جج اعجازاحمد کی عدالت میں پیش کیا گیا اور کارکنان کی طرف سے ان کے وکلاء نے درخواست ضمانتیں پیش کیں اور عدالت نے ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں مچلکے جمع کرانے کاحکم دیاجبکہ سابق ایم پی اے محمد ارشد ملک ‘سابق ایم این ایز محمد طفیل جٹ ‘ پیر سید عمران احمدشاہ ‘سابق صوبائی وزیرملک ندیم کامران نے بھی عدالت میں پیش ہوکر اپنی عبوری ضمانتیں کرالی ہیں۔

مزید :

علاقائی -