نثار احمد نول کا برداری سمیت میاں منظور احمد وٹو کی حمایت کا اعلان

نثار احمد نول کا برداری سمیت میاں منظور احمد وٹو کی حمایت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حویلی لکھا(نامہ نگار)حویلی لکھا کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ،ملک نثار احمد نول نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہتے ہوئے ،سینکڑوں دوستوں اور برادری کے ہمراہ میاں منظور احمد وٹو آزاد امیدوار قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی میاں خرم جہانگیر وٹو کی سپورٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ملک نثار احمد نول کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے میاں منظور احمد وٹو امیدوار قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے تھے اس حلقہ کا ایک ایک گاؤں او ر شہر گواہ ہے کہ ہم نے سکولز ،کالجز بنوائے دور دراز کے علاقوں کو بجلی و سڑکات کے علاوہ بنیادی سہولیات فراہم کیں۔ہزاروں افراد کو مختلف محکموں میں ملازمتیں دلوانے کے علاوہ ہیلتھ پر خصوصی توجہ دی۔انہوں نے کہا کہ اس بار عوام کے پیار نے الیکشن سے پہلے ہی،ہماری کامیابی کا رزلٹ دے دیا ہے صرف سرکاری سطح پر اعلان ہونا باقی ہے ۔اس موقع پر ملک نثار احمد نول،چوہدری محمد یار سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

علاقائی -