این اے 82، شیر پر سواری کرنے والے کپتان کے کھلاڑی بن رہے ہیں
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)این اے 82 سونامی کی لپیٹ میں ‘جوں جوں انتخابات قریب آ رہے ہیں شیر پر سواری کرنے والے کپتان کے کھلاڑی بن رہے ہیں ۔ چوروں کو اڈیالہ میں قیدیوں کا یونیفارم پہنا کر آئین و قانون کا پرچم بلند کیا گیا ہے ۔ غریب عوام آج اﷲ سے ہاتھ اٹھا کر عمران خان کو دعائیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے وقت کے ظالم حکمرانوں کے سیاہ چہرے بے نقاب کیے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار این اے 82 تحریک انصاف کے امیدوار اشرف علی مغل نے کھیالی ‘نوشہرہ روڈ ‘صادق روڈ سمیت دیگر علاقوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
عوامی تحریک ‘جوانان پاکستان کے علاوہ راشد علی قادری ‘حاجی مہر قیصر کیساتھ دیگر سیکڑوں کارکنان نے علی اشرف مغل کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔
علی اشرف مغل نے مزید کہا کہ جنہوں نے دس سالوں میں حلقہ کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے ہم اس کو اچھی حالت میں لیکر آئیں گے ۔ 25 جولائی حلقہ کے عوام اپنے ووٹ کا استعمال پاکستان اور اپنے بچوں کے اچھے بہتر مستقبل کیلئے کریں اﷲ نے آپ کو ایک موقعہ دیا ہے اس کو ضائع نہ کرنا مسلم لیگ ن کا بس ایک نظریہ ہے کہ اس ملک کے غریب عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر لے جاؤ آج غریب کے پاس نہ تعلیم ہے اور نہ ہی روزگار ‘ہسپتالوں کی یہ حالت ہے کہ مائیں بچوں کو ہسپتالوں کے گیٹ پر جنم دینے پر مجبور ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ جبکہ شوباز شریف گڈگورننس کے دعوے کرتے تھکتا نہیں ۔ ان کرپٹ نونیوں نے نے ملک جس تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اب اس کو بہتر کرنیکی صلاحیت صرف عمران خان میں ہے ۔