قلعہ دیدار سنگھ :سابق ناظم سمیت مہر برداری کا پی ٹی آئی کی حمایت کااعلان

قلعہ دیدار سنگھ :سابق ناظم سمیت مہر برداری کا پی ٹی آئی کی حمایت کااعلان

قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار)سابق ناظم سمیت مہر برادری کے سر کردہ افراد نے پی ٹی آئی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔تفصیل کے مطابق سابق ناظم قلعہ دیدار سنگھ حاجی ارشد محمود کی رہائشگاہ پر ایک کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں حاجی ارشد مہر سمیت مہر برادری کے سر کردہ افرادکی کثیر نے شرکت کی اور پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 80 میاں طارق محمودکی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر میاں طارق محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،کرپٹ حکمرانوں کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔ (ن) لیگ نے ترقی کا نام نہاد نعرہ لگا کر ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے،جس کی سزا والد اور بیٹی بھگت رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور تعلیم و صحت کے نظام کو بہتر بنانا پی ٹی آئی کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، انتخابی منشور کے مطابق عوام کی خدمت کی جائے گی۔

مزید : علاقائی