این اے 84، پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر سمیت اہم شخصیات (ن) لیگ میں شامل

این اے 84، پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر سمیت اہم شخصیات (ن) لیگ میں شامل

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) این اے 84 میں بااثر شخصیات اور برادریوں نے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمائت کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سردار جہانگیر گجر چیئرمین یونین کونسل چبہ سندھواں، جٹ برادری کی سرکردہ شخصیت چوہدری محمد شریف، ڈھلو چک دونی چند سے رانا مظہر جنرل کونسلر ،مرالی والہ سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر وائس چئیرمین مظہر شہزاد بٹ نے اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمائت کا اعلان کر دیا ۔مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگی راہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے نے کہا کہ سازشوں اور جھوٹے الزامات سے نوازشریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔ میاں محمد نواز شریف آج بھی پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہے جبکہ بعض اناڑی کھلاڑی کٹھ پتلی سیاستدانوں کا لبادہ اوڑھ کر عوام کو بہکاء رہے ہیں لیکن پاکستانی عوام انکے بہکاوے میں نہیں آئے گی اس موقع پر گھمن والا سے رانا محمد بوٹا سردار صابر حسین رانا اصغر علی سید غلام حسین محمد جمیل مہر محمد صدیق بھلر جاجو کی سے مخدوم سید علی حسن گیلانی سید محسن علی کاظمی سید برادری نئی آبادی ڈیرہ جموں والہ سے اعظم گجر ملک یاسین چک دونی چند سے خالد محمود آرائیں رانا لقمان ظفراللہ مغل محمد حسین آرائیں اور محمد سرور آرائیں نے راجہ اشفاق راجہ الیاس راجہ طارق راجہ ناصر اور خالد محمود مرالی والا سے شیخ کرامت شیخ مقصود احمد شیخ محمد عاشق بھٹہ برادری سیٹھ باؤ جاوید ملک آصف محمد اعظم گوجر پروفیسر نذیر احمد اور دیگر معززین علاقہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمائت کا اعلان کیا۔

مزید : علاقائی