ماموں کانجن،پیر ساجد علی کانجن سمیت متعددشخصیات کا آزادامیدواروں کی حمایت کا اعلان

ماموں کانجن،پیر ساجد علی کانجن سمیت متعددشخصیات کا آزادامیدواروں کی حمایت ...

ماموں کانجن(نمائندہ خصوصی) آبادی دربار پیر حضرت ماموں ؒ سے معروف شخصیت پیر ساجد علی کانجن سمیت علاقہ کی مختلف شخصیات محمد آصف ڈھکو،ممتاز حسین کا ٹھیہ اف موضع حکیم کے کاٹھیہ،مہر خضر حیات کاٹھیہ ،پیر عباس علی کانجن اف 554گ ب، دلاور حسین بلوچ اف499گ ب،محمد منشا روپڑی ،محمد امین بھٹی اف 514گ ب اور رانا محمد زاہد ٹائر ہاؤس والے نے اپنی برادریوں اور درجنوں ساتھیوں سمیت مہر سعادت نسیم کاٹھیہ کی رہائشگاہ پر منعقدہ ایک کارنر میٹنگ میں پی پی 104 اور این اے 104سے آذاد امیدواروں کے پینل رانا نعیم اقبال خاں اور چوہدری خالد محمود گل کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دیا ہے جس سے انکی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے حمائت کے اس اعلان پر امیدواروں رانا نعیم اقبال خاں اور چوہدری خالد محمود گل نے اپنے حمائتیوں کا بھر پور انداز میں شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلا یا کہ وہ انکے ووٹ کو عزت دیتے ہوئے انہیں کھبی مایوس نہیں کریں گے منتخب ہو کر حلقہ کی تعمیروترقی اور انکی فلاح کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

مزید : علاقائی