گوجرانوالہ، کھرل اور سندھو برادریوں کی پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت

گوجرانوالہ، کھرل اور سندھو برادریوں کی پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)محلہ شریف فارم کی معروف کھرل اورسندھوبرادریوں نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کے امیدوارپی پی 53چوہدری جمال ناصرچیمہ کی مکمل حمایت کااعلان کردیااس سلسلے میں محلہ شریف فارم مکی مسجدبازارچوہدری محمد نصیرکھرل ومحلہ گودام والامیں چوہدری محمدراشدسندھوکی رہائشگاہوں پرکارنرمیٹنگزکاانعقادکیاگیاجس میں دونوں برادروں کے سرکردہ شخصیات بھی شریک تھیں جنہوں نے چوہدری نصیراحمدکھرل ،راشدمحمودسندھوکی قیادت میں برادریوں سمیت تحریک انصاف کے امیدواران کی حمایت کااعلان کیاانہوں نے کہاکہ اس سے قبل یہ محلہ پیپلزپارٹی کالاڑکانہ اورمسلم لیگ ن کاجاتی امراء گڑھ رہاہے اس مرتبہ تحریک انصاف کابنی گالابناکردم لیں گے جبکہ امیدوارپی پی 53چوہدری جمال ناصرچیمہ نے کہاکہ انشاء اللہ کامیاب ہوکرعلاقائی مسائل کوحل کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیروترقی میں بھی اہم کرداراداکریں گے اورعوام کی امانت عوام کے حوالے کریں گے۔

اس موقع پرڈاکٹرمحمدالیاس ،ملک محمدیوسف اعوان ،چوہدری شجاعت گجر،محمدمنیر،سخاوت کھرل ،چوہدری اصغروڑائچ ،چوہدری اشتیاق سرویا،شیرزاکھرل ،محمدبشیرکھرل ،چوہدری خالدسیال ،غلام حسین ،منظورسیال ،عبدالرزاق گجر،صوفی محمداسلم ،ڈاکٹراستخار،نسیم الغنی ،محمدانور،محمدمرتضیٰ ودیگربھی موجودتھے ۔

مزید :

علاقائی -