ڈسکہ: چیئرمینوں، کونسلروں کی پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت

ڈسکہ: چیئرمینوں، کونسلروں کی پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)25سے زائد سابق و موجودہ ناظمین و کونسلرز اور معززین علاقہ نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار این اے75چوہدری علی اسجد ملہی کی حمایت کا علان کر دیا ۔پوزیشن مضبوط ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق یوسی سلہوکے کے ناظم مظفر قیوم رائے کی زیر قیادت حلقہ این اے 75اور پی پی41سے25سے زائد سابق ناظمین ،موجودہ چیئرمینز ،کونسلرز اور معززین علاقہ نے چوہدری شاید اقبال گورائیہ ایڈووکیٹ یوسی بھڑتھانوالہ کے ڈیرہ واقع منڈیکی گورائیہ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا چوہدری محمد رفیق جٹھول ،سردار محمدآصف ڈوگر یونین کونسل مالومہے،رائے مؓفر قیوم یونین کونسل سلہوکے ،چیئرمین چوہدری عبدالغنی سندھو یوسی وڈالہ سندھواں ،چوہدری اللہ دتہ سندھو یوسی جھارنوالہ ،چوہدری محبت علی گجر چیئرمین یوسی بھگت پور،چوہدری رضوان احمد بسراء ،چوہدری محمد افتخار بریار،چوہدری محمد اقبال میو یوسی ستراہ ،چوہدری سکندر خاں لودھی چیئرمین یوسی کوریکی ،چوہدری محمد اکرم بریار ،چوہدری برکت علی باجوہ سابق ناظم یوسی بھگت پور،محترمہ بیگم صبوحی ،رانا عبدالقیوم آف سیخواں،نصراللہ ججہ،چوہدری عمران اسلم رائے ،چوہدری امتیاز الحسن ،چوہدری ارشد وریاہ ایڈووکیٹ سابق نائب ناظم یوسی کانواں لٹ،چوہدری آصف مغل ڈوگریوسی مالومہے ،چوہدری اسد اسحاق سندھو سابق سیکرٹری ڈسکہ بار،منور باجوہ آف رتہ باجوہ ودیگرنے پاکستا ن تحریک انصاف کے امیدوارحلقہ این اے 75چوہدری علی اسجد ملہی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا سابق و موجودہ ناظمین، چیئرمینز ،کونسلرز ومعززین علاقہ کی حمایت سے ان کی کامیابی کے چانس بڑھ گئے ہیں اور ان کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے۔

مزید : علاقائی