’’فیصلہ آج‘‘ فٹ بال کی عالمی جنگ کون جیتے گا؟

’’فیصلہ آج‘‘ فٹ بال کی عالمی جنگ کون جیتے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا چیمپئن کون ہوگا۔ فرانس اور کروشیا کے درمیان اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج روس کے دارلحکومت ماسکو کے لوزنیکی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا فرانس فٹ بال کی تاریخ میں تیسری مرتبہ فائنل میں پہنچ گیا،جبکہ کروشیا کی ٹیم نے پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ایک ٹرافی کے دو دعویدار میدان میں باقی رہ گئے فرانس اور کروشیا میںآج دو بدو لڑائی ہو گی، نئے کروشیئن ہیروز بھی آخری دیوار گرانے کو تیار،20برس پرانی انتقام کی آگ بجھانے کی کوشش کریں گے ۔فرانس اور کروشیا کے شائقین فائنل میچ کے لئے بڑی تعداد میں ماسکو پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ 21 ویں ورلڈ کپ کی فاتح کون سی ٹیم ہوگی۔ فرانسیسی صدر فرانسوا میکرون بھی ماسکو پہنچ رہے ہیں۔ فرانس تیسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے، جبکہ کروشین ٹیم پہلی بار فائنل میں پہنچی ہے۔ فرانس نے 1998ء کے فائنل میں برازیل کو شکست دیکر ٹورنامنٹ جیتا تھا ،جبکہ 2006ء کے فائنل میں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گروپ میچوں میں فرانس نے آسٹریلیا، پیرو کو شکست دی جبکہ ڈنمارک کے خلاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کو 4۔ 3 پھر کوارٹر فائنل میں گریزمین کی عمدہ کارکردگی کی بدولت یوراگورئے کو 2۔0 کی شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ دوسری جانب کروشیا نے پری کوارٹر فائنل میں مقابلہ مقررہ وقت میں ایک ایک گول سے برابر رہنے پر پینلٹی ککس پر ڈنمارک کو 3۔2 سے ، پری کوارٹر فائنل میں روس کو مقابلہ مقررہ وقت پر دو دو گول سے برابر رہنے پر 4۔3 سے اور سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 2۔1 سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔جبکہ یورپی ممالک میں صرف جرمنی نے آٹھ اور اٹلی نے چھ سے زیادہ فائنلز کھیلے ہیں۔ دسمبر2016ء میں اسپین سے دوستانہ میچ کے بعد بیلجیم کی پہلی شکست ہے۔ فرانس نے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں بلجیم کو تین بار ہرایا۔ سیمی فائنل میں گیند پر64فیصد گرفت رکھنے کے باوجود فرانس کے29 کے مقابلے میں بیلجیم نے گول پر9 ٹرائیکی۔ گریزمین بڑے ٹورنامنٹس ورلڈ کپ اور یورپین چیمپئن شپ میں کئے گئے 20میں سے13گول میں براہ راست ملوث رہے۔ 9 گول کئے اور4 میں معاونت کی۔ فرانس نے 20 سال قبل برازیل کو صفر۔3 سے ہرا کر ورلڈ کپ جیتا تھا۔ فرانس نے گروپ میچوں میں بڑی محتاط حکمت عملی اختیار کی۔ آسٹریلیا کو محض ’’اون گول‘‘ کے ذریعے ہرایا۔ پیرو کو صفر۔1گول سے شکست دی۔ ڈنمارک کے خلاف میچ بغیر کسی گول کے برابر کھیلا۔ البتہ پری کوارٹر فائنل میں ایمباپے کے دو گول کے ذریعے ارجنٹائن کو4۔3گول سے ہرایا۔ بیلجیم نے2018 کے ورلڈ کپ میں ریکارڈ 14گول اسکور کئے۔ ریکارڈ برازیل کا ہے جس نے 2002ء کے ورلڈ کپ میں15 گول بنائے تھے۔ گروپ میں جاپان کے خلاف صفر۔2 گول کے خسارے میں جانے کے باوجود بلجیم نے میچ 3۔2گول سے جیتا تھا لیکن فرانس کے خلاف وہ اپنا مثالی ٹیم گیم پیش کرنے میں ناکام رہے۔ یہ بھی حیران کن حقیقت ہے کہ فرانس کے تھیری ہنری، جنہوں نے اپنے ملک کے لئے123میچوں میں 53گول کئے، وہ 1998ء کی ورلڈ کپ اور 2000ء کی یورپین چیمپئن شپ کی فاتح فرانس ٹیم کے رکن رہے۔ 2018 کے ورلڈ کپ میں بیلجئیم ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر رہے،جبکہ بیلجئیم کی ورلڈ کپ میں شکست سے مایوس ملک کے شائقین کا درد اس وقت اور بڑھ گیا جب انہیں برسلز میٹرو میں فرانس کا قومی ترانہ سننا پڑا۔ دراصل بیلجیئم میٹرو کارپوریشن نے پیرس میٹرو کے ساتھ بیلجئیم اور فٹ بال کے فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنل میچ سے قبل انوکھی شرط رکھی تھی۔ شرط کے مطابق اگر فرانس جیتے گا تو برسلز میٹرو کو فرانس کا قومی ترانہ ٹرین میں بجانا ہوگا جبکہ اگر بیلجیم جیت حاصل کرتا ہے تو پیرس میں سینٹ لیزارے اسٹیشن کے نام کے بورڈ کو تبدیل کرکے بیلجیم کے اسٹار مڈفیلڈر ایڈن ہیزارڈ کے اعزاز میں سینٹ ہیزارڈ کرنا پڑے گا۔دوسری جانب فٹ بال ورلڈ کپ سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں شکست سے مایوس بیلجیئم نے 2020ء یورو چیمپئن شپ کو ہدف بنالیا۔ ٹیم منیجر نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ اہم کھلاڑی اگلے دو سال ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور اسے یورپین چیمپئن بنائیں گے۔ بیلجئیم کی موجودہ ’’گولڈن جنریشن‘‘ کی بدولت اسے پہلی بار عالمی کپ فائنل میں پہنچنے کی توقع تھی لیکن لاسٹ فور میچ میں فرانس سے ایک۔ صفر کی شکست کا سامنا کرنا پڑا،جبکہ دوسری جانب فٹ بال کی تاریخ میں تیسری مرتبہ میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والی فرانس کی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی ہیوگو للورس نے کہا ہے کہ دوسری مرتبہ عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دینگے، ہیوگو للورس نے کہا کہ میگا ایونٹ کا ٹائٹل جیت کر ملک و قوم کو تحفہ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور انکی ٹیم میگا ایونٹ کے فائنل کوالیفائی کرنے پر بہت خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ کروشیا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔ فائنل میچ کے لئے پریکٹس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہیوگو للورس نے کہا کہ بیلجیئم کے خلاف کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی پر مطمئن ہیں تاہم انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ میگا ایونٹ کے فائنل میں پوری ٹیم کو اپنی کارکردگی کا مزید بہتر بناکر کامیابی کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانا ہوگی۔جبکہ ادھر کروشیا کی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز میڈفیلڈر کھلاڑی لوکا موڈریک نے کہا ہے کہ وہ اور انکی ٹیم بھرپور فارم میں ہیں اور فرانس کے خلاف فائنل میچ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کو شکست دیکر فٹ بال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کی ٹیم ایک مرتبہ عالمی کپ جیت چکی ہے تاہم اس سے ٹیم پر کوئی اثر نہیں پڑتا، انہوں نے کہا کہ انکی متحد ہے، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے قبل بھی لوگ انگلینڈ کی فیور میں تھے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ انگلینڈ کی ٹیم ایک مضبوط ٹیم ہے لیکن سیمی فائنل میں پوری ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کی ٹیم کے خلاف بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرینگے۔ جبکہ ورلڈ کپ فٹ بال2018ء کے دوران مختلف ٹیموں کے کھلاڑی ڈوپنگ ٹیسٹ میں کلیئرہوگئے۔ فیفا کی اینٹی ڈوپنگ پروگرام کی جاری رپورٹ کے مطابق تمام سیمپلزکا ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی منظور شدہ لیبارٹریز سے تجزیہ کرایاگیا اورتمام نیگٹو آئے۔ فیفا ، نیشنل اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشنز اور فٹ بال کنفیڈریشز نے جنوری سے ڈوپ ٹیسٹنگ کا اہتمام کیا اور اس دوران تقریباً چار ہزار نمونے حاصل کئے گئے۔ٹورنامنٹ سے قبل2761اور میگا ایونٹ کے دوران 626 نمونے جمع کئے گئے۔ میچوں میں آرام والے دن 108 کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کے لئے طلب کیا گیا۔تمام نمونوں کو محفوظ بکسوں میں لوزانے لے جایا گیا جہاں وہ آئندہ دس سال تک موجود رہیں گے تاکہ اگر مستقبل میں ضرورت محسوس کی جائے تو ان کا دوبارہ تجزیہ کیا جا سکے۔*

مزید :

ایڈیشن 1 -