صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا گیا۔ذرائع کے مطا بق رائیو نڈکے علا قہ میں محمد با بر کی فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو4لا کھ ما لیت کی نقد ی ، طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔شیر ا کو ٹ کے علا قہ میں شا ہدکی فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو3لا کھ 20ہزار ما لیت کی نقد ی او ر مو با ئل فو ن ، جنوبی چھا ؤ نی کے علا قہ میں ظہیرکی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ،نقد ی اور مو با ئل فو ن چھین کر فر ار ہو گئے۔ ما ڈل ٹا ؤ ن کے علا قہ میں اسلم کی فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکودولا کھ75ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، ڈیفنس بی کے علا قہ میں فیصل کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ 65ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔نو اب ٹا ؤ ن کے علا قہ میں مو سیٰ کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،گڑ ھی شا ہوکے علا قہ میں سر ور کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2 لا کھ کی نقدی اور مو با ئل فو ن لوٹ کرفر ار ہو گئے۔علاوہ ازیں سمن آباد سے سرور اور غالب مارکیٹ سے اویس کی گاڑیاں جبکہ جوہر ٹاؤن ، ہنجروال ، راوی روڈ ، نولکھا ، گڑھی شاہو، فیصل ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

Bac

مزید : علاقائی