مختلف مقامات سے دو لاشیں برآمد، عدم شناخت پر پوسٹ مارٹم کیلئے ارسال

مختلف مقامات سے دو لاشیں برآمد، عدم شناخت پر پوسٹ مارٹم کیلئے ارسال

لاہور (خبرنگار) پرانی انارکلی اور لاری اڈہ کے علاقہ سے دونامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ،پولیس نے دونوں کو نشئی قرار دے کر لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادیں۔تفصیلات کے مطابق پرانی انارکلی کے علاقہ ناصر باغ کے قریب 40سا لہ شخص کی لاش پڑی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلا ع دی جس نے موقعہ پر پہنچ کرلاش اپنی تحویل میں لے کر شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادی۔ دوسری لاش لاری اڈہ کے علاقہ سے ملی۔ گریٹر اقبال پارک کے قریب پڑی 35سالہ شخص کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے لاش اپنی تحویل میں لے لی اور شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادی ۔پولیس کے مطابق مرنے والوں کی موت نشہ کی زیادتی سے ہوئی ہے ۔

مزید : علاقائی