18 چوکی انچارج تبدیل کر دئیے گئے

18 چوکی انچارج تبدیل کر دئیے گئے

لاہور(خبرنگار) ڈی آئی جی آپریشن نے متعدد چوکی انچارجوں کو تبدیل کر دیا ہے جس میں سب انسپکٹر عاصم حمید کو پولیس لائن سے چوکی انچارج ایل بلاک تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح چوکی بیگم کوٹ ، چوکی منیالہ، چوکی واہگہ، چوکی گلدشت ٹاؤن، چوکی نادر آباد اور چوکی سپر ٹاؤن سمیت 18 چوکی انچارج تبدیل کردئیے ہیں اور ان کی جگہ نئے انچارج چوکی تعینات کر دئیے ہیں۔

مزید : علاقائی