سیکیورٹی انتظامات کی مزید بہتری ، فیصل آباد اور گوجر نوالہ ریلوے سٹیشن پر کیمرے نصب

سیکیورٹی انتظامات کی مزید بہتری ، فیصل آباد اور گوجر نوالہ ریلوے سٹیشن پر ...

لاہور( کرائم رپورٹر)پاکستان ریلوے پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کرنے کیلئے فیصل آباد اور گوجرانوالہ ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی کیمرے نصب کردئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن خان نے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں اور ریلوے تنصیبات پر سیکیورٹی کو مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ ایس پی پاکستان ریلوے پولیس لاہور ڈویژن ملک محمد عتیق نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اپنی ڈویژن میں نا صرف ریلوے پولیس کی تعداد کو بڑھایا بلکہ کی پوائنٹس پر کمانڈوز کی تعیناتی کے علاوہ سیکیورٹی کیمرے بھی نصب کروا دئے ہیں۔ اس سلسلے میں فوری طور پر 1 کیمرے فیصل آباد اسٹیشن اور 5سکیورٹی کیمرے گوجرانوالہ اسٹیشن پر نصب کئے گئے ہیں۔سیکیورٹی کیمر ے نصب کرنے کا مقصدریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا اور کسی بھی قسم کی نا خوشگوار صورتحال کو کنٹرول کرنا ہے۔ایس پی ریلوے پولیس لاہور ڈویژن ملک محمد عتیق کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سیکیورٹی کیمروں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا تا کہ ریلوے مسافروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

مزید : علاقائی