4اے ایس پی او 26ڈی ایس پیز سمیت 30پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات

4اے ایس پی او 26ڈی ایس پیز سمیت 30پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات

لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب نے 30 پولیس افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دئے ، جس میں لاہور کے 4 اے ایس پیز کے علاوہ 26 ڈی ایس شامل ہیں۔ تبدیل ہونے والوں میں اے ایس پی عثمان طارق کو ایس ڈی پی او سول لائن راولپنڈی, اے ایس پی اربیز علی ایس ڈی پی او قلعہ گجر سنگھ تعینات کیا گیا ہے۔ایس ڈی پی او پاکپتن عبدالطیف ایس ڈی پی او راولپنڈی،ایس ڈی پی او سمیر نور ایس ڈی پی او صدر پاکپتن، ڈی ایس پی بہاولپور عبدالرحیم ایس ڈی پی او صدر بہاولپور،ڈی ایس پی اظہر رضا ایس ڈی پی او صدر لیہ، ڈی ایس پی لیہ محمد انور ڈی ایس پی صدر،ڈی ایس پی خالد قریشی ڈی ایس پی سی ٹی پی گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی ایس پی انجم بیگ ڈی ایس پی ٹریفک سول لائن فیصل آباد،ڈی ایس پی ٹریفک فیصل آباد محمد سعید سی پی او لاہور ، ڈی ایس پی ناصر ضیا ایس ڈی پی اوملتان، ڈی ایس پی غفور ایس ڈی پی او نوشہرہ ورکا ں گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی خالد محمود ڈی ایس پی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ لاہور ،ڈی ایس پی عرفان الحق ایس ڈی پی او اسلام پورہ لاہور،ڈی ایس پی ظفر جاوید ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر لاہور ، ڈی ایس پی شمس الحق ایس ڈی پی او سول لائن فیصل آباد،ڈی ایس پی مظہر احمد ایس ڈی پی او سٹی جھنگ ، ایس ڈی پی او جھنگ فاروق احمد فیصل آباد، ڈی ایس پی کامران ڈی ایس پی ننکارہ ، ڈی ایس پی زاہدہ پروین ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈی ایس پی ریاض ٹریفک آفیسر بہاولپور ، ڈی ایس پی خالد محمود فاروقی ڈی ایس پی اینٹی کار لفٹنگ اسکواڈ لاہور،ڈی ایس پی عبدالرحمان کو ڈی ایس پی ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈی ایس پی ملازم حسین ڈی ایس پی سپیشل پروٹیکشن یونٹ لاہور،ایس ڈی پی او لوئر مال لاہور کاشف جلیل ڈی ایس پی ڈولفن ماڈل ٹاؤن ، ڈی ایس پی ڈولفن ماڈل ٹاؤن عرفان بٹ ایس ڈی پی او لوئر مال،ڈی ایس پی ٹریفک سیالکوٹ شاہد اکرام ایس ڈی پی او احمد پور سیال جھنگ ، ایس ڈی پی جھنگ فرخ سہیل سنٹرل پولیس آفس پنجاب جبکہ ڈی ایس پی احسان اللہ سپیشل برانچ فیصل آباد،ڈی ایس پی بابر انور کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سپیشل برانچ فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔ تبدیل ہونے والے تمام افسروں کو آئی جی پنجاب نے فوری طور پر چارج لینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

مزید : علاقائی