چوہنگ،تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، ڈرائیور فرار

چوہنگ،تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، ڈرائیور فرار

لاہور (خبرنگار) چوہنگ کے علاقہ میں تیز رفتار رکشہ نے پولیس اہلکار کو ٹکر مار دی جس سے وہ زخمی ہوگیا،زخمی کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ارشاد نامی پولیس کانسٹیبل اپنی ڈیو ٹی ختم کر کے گھر واپس جارہا تھاکہ چوہنگ کے علاقہ میں تیز رفتار رکشہ نے بے قابو ہوتے ہوئے اسے ٹکر مار کر زخمی کر دیا جبکہ ڈرائیور رکشے سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔زخمی کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتا ل میں منتقل کردیا گیاجہا ں سے علاج معالجے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

مزید : علاقائی